‏إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَ سَلِّم وَ بَارِک عَلَی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِ الحَبِیبِ العَالیِ القَدرِ العَظِیمِ الجَاہِ وَعَلَی اٰلِهٖ وَصَحبِهِ وَسَلِم۔

بزرگوں نے فرمایا ہے کہ جو شخص ہر شب جمعہ( جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اس درود شریف کو پابندی سے کم ازکم ایک مرتبہ پڑھے گا تو موت کے وقت سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی زیارت کرے گا اور قبر میں داخل ہوتے وقت بھی، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اسے قبر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اتار رہے ہیں۔

ذریعہ بخشش

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی سیِِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِهِ وَسَلِّم۔

حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص یہ درود پاک پڑھے، اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔

رحمت کے ستر دروازے

صَلَّی اللّه عَلٰی مُحَمَّدٍ۔

جو یہ درود پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے ستر دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

ایک ہزار دن کی نیکیاں

جَزَی اللّٰہُ عَنَا مُحَمَّدًا مَا ھُوَ اَھلُه،۔

حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کے سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے پڑھنے والے کے لیے ستر فرشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے رہتے ہیں۔

چھ لاکھ درود شریف کا ثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِی عِلمِ اللہِ صَلَاتً دَآئِمَتً بِدَوَامِ مُلکِ اللهِ۔

حضرت احمد صاوی علیہ رحمۃ اللہ الھادی بعض بزرگوں سے نقل کرتے ہیں اس درود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ درود شریف پڑھنے کا ثواب حاصل ہو گا۔

قرب مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَماَ تُحِبُّ وَ تَرضٰی لَه،۔

یک دن ایک شخص آیا تو حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اسے اپنے اورصدیق اکبر اللہ تعالی عنہا کے درمیان بیٹھا لیا اس سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کو تعجب ہوا اے یہ کون ذی مرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو آقا کریم ﷺ نے فرمایا یہ جب مجھ پر درود پاک پڑھتا تھا تو یوں پڑھتا تھا